سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کے گردے فیل، علاج جاری

Abdul Sattar Edhi

Abdul Sattar Edhi

پاکستان (جیوڈیسک) پاکستان کے معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کے گردے فیل ہو گئے، ہسپتال میں علاج جاری، ڈاکٹروں کو ٹرانسپلانٹ کے لئے ڈونرز کی تلاش۔ کراچی پاکستان کے معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کے گردے فیل ہو گئے۔ ان کے علاج پر مامور ڈاکٹڑ ادیب رضوی کا کہنا ہے کہ عبدالستار ایدھی کے گردوں کا ڈائیلسز جاری ہے۔ ٹرانسپلانٹ کے لئے ڈونرز کی تلاش جاری ہے۔

تاہم جب تک ڈونرز دستیاب نہیں ہوتا۔ ڈائیلسز جاری رہے گا۔ واضع رہے کہ عبدالستار ایدھی پاکستان اور دنیا کی جانی مانی شخصیت ہیں جو پاکستان میں ایدھی فانڈیشن کے صدر ہیں۔ ایدھی فانڈیشن کی شاخیں تمام دنیا میں پھیلی ہوئی ہیں۔