کابل (جیوڈیسک) افغان دارالحکومت کابل میں صدارتی محل کے قریب طالبان نے حملہ کیا ہے، جس کے بعد سے دھماکے اور فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں ہے۔ کابل پولیس چیف نے کہا ہے کہ تمام حملہ آوروں کو ہلاک کردیا گیاافغان دارالحکومت کابل میں طالبان نے صدارتی محل، وزارت دفاع اور سی آئی اے ہیڈ کوارٹر کے قریب حملہ کیا ہے۔
جس کے بعد اس جگہ سے سیاہ دھواں اٹھتا ہوا دیکھا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حملے کے دوران موٹر سائیکل پر سوار دو خودکش بمباروں نے خود کو اڑا لیا تھا۔ کابل پولیس کے سربراہ کا کہنا ہے کہ صدارتی محل کے قریب حملہ کرنے والے تمام حملہ آور مارے گئے۔
ہیں، غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدارتی محل میں صحافی افغان صدر کے ساتھ پریس کانفرنس کیلئے جمع تھے۔ حملہ پاکستانی وقت کے مطابق صبح سات پر کیا گیا تھا۔