صدر پاکستان سنی تحریک لاالہ موسیٰ محمد شہباز بٹ نے کہا کہبے گناہ عوام کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے والے انسانیت کے بدترین دشمن ہیں
Posted on June 25, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
گجرات : صدر پاکستان سنی تحریک لاالہ موسیٰ محمد شہباز بٹ نے کہا کہبے گناہ عوام کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے والے انسانیت کے بدترین دشمن ہیں۔ پے در پے دہشت گردی کے واقعات ملک کی خفیہ ایجنسیوں، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کھلی ناکامی ہیں۔
ملک دشمن قوتیں پاکستان کی خود مختاری پر بار بار حملے کر رہی ہیں جبکہ حکمران محض مذمتی بیانات سے کام چلارہے ہیں۔ ایسالگتاہے کہ حکمران دہشت گردوں کے سامنے بے بس ہو چکے ہیں۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت خارجہ و داخلہ پالیسیوں پر نظر ثانی کرتے ہوئے میڈاِن پاکستان پالیسیاں بنائے اور دہشت گردی کے خلاف متفقہ لائحہ عمل بنانے کیلئے تمام مذہبی وسیاسی جماعتوں پر مشتمل قومی کانفرنس بلائی جائے۔