اسلام آباد: پولیس کی کارروائی، تحریک طالبان کے دو ٹارگٹ کلر گرفتار

Police

Police

سی آئی اے پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے فرید خان سمیت 37 قتل کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے ایک ہفتہ قبل دو ملزمان آصف اللہ اور عابد خان کو اسلام آباد کی آفغان بستی سے قتل کی وارداتوں میں ملوث ہونے کے شبہ میں گرفتار کیا تھا۔

ملزم آصف اللہ نے تفتیش کے دوران انکشاف کیا کہ اس نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ ملکر قتل کی 37 وارداتیں کی ہیں۔ آخری قتل انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے فرید خان کا کیا تھا۔ ملزم کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ ہنگو کا رہنے والا ہے اور وہیں پر قتل کی وارداتیں کرتا تھا۔

ملزم تحریک طالبان پاکستان کے ساتھ بھی کام کرتا رہا ہے۔ جس کے بعد اس نے اپنا ایک گروپ بنا لیا تھا۔ ملزم نے ابھی تک یہ نہیں بتایا کہ اس نے فرید خان کو کس کے کہنے پر قتل کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مزید انکشافات کی توقع ہے۔