سانحہ دیامر میں اہم پیش رفت متوقع ہے، وزیر اعلی گلگت بلتستان

Chief Minister Gilgit

Chief Minister Gilgit

گلگت سانحہ دیامر میں ملوث حملہ آوروں کے فرارکی جگہ کا کھوج لگا لیا گیا، وزیراعلی گلگت بلتستان نے کہا ہے کہ دو روز میں اہم پیش رفت متوقع ہے۔ دیامر گرینڈ جرگہ نے قاتلوں کی گرفتاری میں مدد دینے کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

چلاس ہیڈکوارٹر ریسٹ ہاوس میں منعقدہ گرینڈجرگہ میں مقامی عمائدین نے گلگت بلتستان انتظامیہ کو قاتلوں کی گرفتاری میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔جرگہ اعلامیہ کے مطابق کیس میں معاونت کے لیے عمائدین اورممبرا ن قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان پرمشتمل دس رکنی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے۔

جرگے میں سانحے کی پرزورمذمت کی گئی مقامی عمائدین ،سیکرٹری داخلہ گلگت بلتستان اور اعلی فوجی اورسول حکام جرگے میں شریک تھے۔وزیراعلی گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ سراغ رساں کتوں کی مدد سے حملہ آوروں کے فراروالے راستے کا کھوج لگالیاہے۔

زیرحراست 37 افرادکو گلگت منتقل کرکے پوچھ گچھ جاری ہے اور دوروز میں مزید پیش رفت کا امکان ہے۔ دوسری طرف سانحہ دیامر میں 10 غیرملکیوں سمیت 11 افرادکے قتل کا مقدمہ تھانا گونرفارم میں نامعلوم فرادکے خلاف درج کر لیا گیا ہے۔