اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے نئے احکامات کے مطابق آئندہ بیرون ملک جانے والے افسران کو ان سے چھٹی کی منظوری لینا ہوگی۔ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے عرصہ دراز سے چھٹی پر گئے ریلوے افسران کو تین ماہ کے اندر محکمہ میں رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے۔
آئندہ کسی بھی افسر کو ان کی منظوری کے بغیر بیرون ملک چھٹی نہ دی جائے اور اگر کسی کو چھٹی دینا بھی ہے تو دو سال سے زیادہ چھٹی نہیں ملے گی۔ تاہم ایسے افسران جو حج، عمرہ یا زیارات کے لیے بیرون ملک جانا چاہیں گے انہیں محکمہ ہی چھٹی دیگا۔