اربوں روپے کی خورد برد میں ملوث 9 ملزم گرفتار

FIA

FIA

کراچی (جیوڈیسک) ایف آئی اے کمرشل بینک سرکل نے اربوں روپے کی خورد برد میں ملوث 9 ملزمان گرفتار کر لیا کراچی میں ایف آئی اے کمرشل بینک سرک کے ڈائرکٹر عبدالمالک نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ان کے ادارے نے کارروائی کرتے ہوئے اربوں روپے کی خورد برد مین ملوث 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ان کا تعلق ای او بی آئی اور ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی سے ہے۔رفتار ہونے والے افراد میں ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ڈائرکٹر جاوید انور اور مرچو مل بھی شامل ہیں۔ او بی آئی کی جائیداد کی خورد برد میں انویسٹمنٹ ڈائرکٹر واحد خورشید پنہور، کرنل علی رضا اسد، بیگم نگہت مرزا اور دیگر 2 خواتین کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

ای او بی آئی کے سابق چیئر مین ظفر اقبال کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں، ان کا کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ای او بی آئی اور ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں اربوں روپے کی خورد برد کی گئی ہے۔مزید ملزمان کی گرفتاریاں متوقع ہیں۔