مشرف دورمیں ملک کی سلامتی کودائوپرلگاکرامریکی ایجنڈ کی تکمیل کی گئی، پوری قوم آمر کو سزا دینے پر متفق ہے، امتیازعلی شاکر
Posted on June 25, 2013 By Noman Webmaster لاہور
لاہور : سینئرنائب صدرمسلم لیگ ن لیبرونگ لاہور اور ممتاز تاجر رہنماء رائوناصر علی خان میئو، میڈیا سیکرٹری لاہور امتیاز علی شاکر نے کہا ہے کہ مشرف کیخلاف غداری کا مقدمہ چلانے سے عوامی حکومتوں کو ختم کر کے اقتدار پرقبضہ کرنے والے آمروں کی حوصلہ شکنی ہو گی آمروں نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔
جس کاخمیازہ پوری قوم آجتک بھگت رہی ہے۔انہوں نے حکومت کی جانب سے مشرف کے خلاف غداری کا مقدمہ چلانے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کیا اس موقع پر میڈیا سیکرٹری لاہور امتیاز علی شاکر نے کہاکہ ملک کو جتنا نقصان آمروں نے پہنچایا اتنا نقصان ہمارے دشمنوں نے بھی نہیں پہنچایا۔
بالخصوص مشرف دورمیں ملک کی سلامتی کو دائوپر لگا کر امریکی ایجنڈکی تکمیل کی گئی، انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں موجود تمام سیاسی جماعتوں نے آمر کے خلاف مقدمہ چلانے کی حمایت کی ہے جواس بات کی غمازی کرتاہے کہ پوری قوم آمر کو سزا دینے پرمتفق ہے۔