پولیس اور ایجنسیوں نے شہر کو یرغمال بنا رکھا ہے : چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ

Justice Peshawar

Justice Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس دوست محمد نے کہا ہے کہ شہر میں بیریئرز کی موجودگی کے باوجود بوری بند لاشیں مل رہی ہیں۔ پولیس اور ایجنسیوں نے شہر کو یرغمال بنا رکھا ہے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے بوری بند لاشوں کے کیس کی سماعت کی۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پولیس کے پاس آخری موقع ہے بوری بند لاشوں کے واقعات میں ملوث افراد کے نام عدالت کو بتائے جائیں۔ چیف جسٹس دوست محمد کا کہنا تھا کہ بوری بند لاشوں کے 35 کیس سامنے آئے ہیں اس حوالے سے پولیس کی بے حسی افسوسناک ہے۔

آئین اور قانون میں کسی کو رعایت نہیں دی جا سکتی پولیس اور ایجنسیوں نے پورے شہر کو یرغمال بنا رکھا ہے۔ بے نظیر قتل کیس کی تحیقیقات کیلئے سکاٹ لینڈ یارڈ سے لوگ آکتے ہیں تو عام لوگوں کیلئے فیڈریشن کو خط کیوں نہیں لکھا جا سکتا۔