ملتان (جیوڈیسک) ملتان میں مکان کی چھت گرنے سے ماں بیٹا جاں بحق جبکہ دو بچے شدید زخمی ہو گئے۔ خانیوال روڈ کے قریب محمود آباد کے علاقیمیں مکان کی مرمت کے دوران چھت گرنے سے 4 افراد ملبے تلے دب گئے لوگوں نے انہیں ملبے سے نکالا لیکن 30 سالہ شمائلہ اور اسکا 8 سالہ بیٹا مناہل موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
جبکہ 10 سالہ حمزہ اور 11 سالہ شاہ زیب زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے اہل علاقہ اور رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ حادثہ ٹھیکدار اور مزدوروں کی غفلت کے باعث پیش آیا۔