دبئی (جیوڈیسک) دبئی میں ہونے والی پاکستان امریکا انویسٹمنٹ کانفرنس سے خطاب میں پاکستانی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان میں کئی شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں۔ دو روزہ کانفرنس کے ابتدائی روز پاکستانی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستانی معیشت کو درپیش متعدد چیلنجز پر قابو پائے بغیر ترقی ممکن نہیں۔
معاشی ترقی کیلئے نجی شعبے کے کردار کو مزید بڑھائیں گے۔ پاکستانی وزیر خزانہ نے اس موقع پر پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ الیکٹرانک ذرائع، توانائی، تیل اور گیس میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں۔ بینکاری ، مالیات ، ٹیلی مواصلات کے شعبوں میں بھی سرمایہ کاری کی جا سکتی ہے۔