پاکستان (جیوڈیسک) قائد تحریک الطاف حسین نے کہا ہے کہ کارکن اپنی صفوں میں بھرپور اتحاد قائم رکھیں، متحدہ قومی موومنٹ کے خلاف ہر سازش ناکام ہو گی۔ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی لندن اور پاکستان کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں قائد تحریک الطاف حسین کا کہنا تھا کہ تحریک کے پرعزم، بہادر اور جیالے کارکن ان کا فخر ہیں۔
قومی ہی نہیں بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی ان کے اعصاب توڑنے کے لئے افسوسناک اقدامات کئے جا رہے ہیں، ماضی کی طرح آئندہ بھی تحریک کے خلاف ہر سازش ناکام ہو گی۔ کارکن اپنی صفوں میں بھرپور اتحاد رکھیں یہ وقت صبروتحمل کا ہے۔