برطانوی پولیس ڈاکٹر عمران فاروق قتل کی تحقیقات میں سنجیدہ ہے ، سعیدہ وارثی

British

British

لندن (جیوڈیسک) برطانیہ کی سینئر وزیربرائے خارجہ امور سعیدہ وارثی کا کہنا ہے برطانوی پولیس ڈاکٹر عمران فاروق قتل کی تحقیقات میں سنجیدہ ہے اور برطانوی حکومت اس معاملے میں مداخلت نہیں کر سکتی۔

لندن میں ایک تقریب کے بعد ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے سعیدہ وارثی کا کہنا تھا کہ برطانوی حکومت ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں مداخلت نہیں کر سکتی، پولیس اپنی تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے۔

انکا کہنا تھا کہ وہ سازشوں پر یقین نہیں رکھتیں۔ سعیدہ وارثی نے مزید کہا کہ لندن میں برطانوی فوجی کے قتل کے بعد مساجد پر حملوں اور مسلمانوں کے خلاف نفرت آمیز واقعات کو روکنے کے لیے حکومت بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔