کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں بجلی کی طویل بندش کے خلاف علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا اور ٹائر نذر آتش کر کے سڑک بلاک کر دی۔ کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں ڈاک خانے کے اطراف کے علاقوں میں بجلی کی طویل بندش کے خلاف علاقہ مکین رات گئے سڑک پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا۔
اس دوران مطاہرین نے لکڑیاں اور ٹائر نذر آتش کر کے سڑک بلاک کر دی اور کے ای ایس سی انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی، احتجاجی مظاہرہ ایک گھنٹے جاری رہا اور بعد ازاں مظاہرین گھروں کو لوٹ گئے او رسڑک ٹریفک کے لئے کھول دی گئی۔