واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی صدر بارک اوباما نے افغان ہم منصب صدر حامد کرزئی کو فون کیا ہے، دونوں رہنماوں نے باہمی دلچسپی کے امور سمیت طالبان سے مذاکرات جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ بارک اوباما اور افغان صدر کرزئی نے دوحہ میں امن کونسل اور طالبان ترجمان کے درمیان مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
صدر اوباما نے کہا کہ طالبان سے قطر میں جاری مذاکراتی عمل جاری رہنا چاہئے۔ دونوں نے اتفاق کیا کہ افغانستان میں تشدد کو روکنے کے لیے مذاکرات ناگزیر ہیں۔ دونوں رہنماوں نے افغان مصالحتی عمل کے لئے علاقائی حمایت اور باہمی تشویش کے دیگر اسٹریٹجک معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔