لاہور : نجم سیٹھی آئی سی سی کے اجلاس میں شرکت کے لئے لندن روانہ

Najam Sethi

Najam Sethi

لاہور (جیوڈیسک) پی سی بی کے قائم مقام چیئرمین نجم سیٹھی آئی سی سی کے اجلاس میں شرکت کے لئے لندن روانہ ہوگئے ہیں۔ قائم مقام چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی ذرائع سے بات کیے بغیر روانہ ہو گئے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی میں پاکستان کی نمائندگی کے لئے عدالتی احکامات کی وجہ سے انہیں ذکا اشرف کی جگہ قائم مقام چیئرمین مقر ر کیا ہے۔ نجم سیٹھی کرکٹ کرپشن کیس میں 5 سال کی پابندی کی سزا بھگتنے والے فاسٹ بولر محمد عامر کی سزا میں کمی کے حوالے سے بھی آئی سی سی سے بات کریں گے۔