بینظیر قتل کیس میں پرویز مشرف کو ملزم قرار دینا ان کے گرد انتقامی شکنجہ کسے جانے کاثبوت ہے
Posted on June 26, 2013 By Tahir Webmaster کراچی
کراچی : حکومت کی جانب سے پرویز مشرف پر آرٹیکل 6کے تحت غداری کا مقدمہ چلانے کے اعلان اور بینظیر قتل کیس ایف آئی اے کے چالان میں پرویز مشرف کو ملزم قرار دیئے جانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کنور ارشد، سمیع الباری ارشاد احمد بھٹو، محمد فاروق قریشی، تحقیق احمد خان عرف پیارے بھائی۔
محترمہ نور سحر اور محترمہ روبینہ اورحلقہ پی ایس 128 لانڈھی سے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی و معروف سیاسی و سماجی رہنما محمد رئیس نے اسے جاگیردار ٹولے اور اقتدار مافیا کی پرویز مشرف کیخلاف انتقامی کاروائی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پرویز مشرف کو حب الوطنی، عوام دوستی، استحکام پاکستان اور ترقی و فلاح عوام کی سزا دینے کیلئے ان کے گردشکنجہ کسا جارہا ہے۔
عرصہ دراز سے عوامی امنگوں کا خون کرنے، عوام کے مستقبل سے کھیلنے اور ملک کی جڑیں کمزور کرنے والے آئین و احتساب کے نام پر پرویز مشرف کو عوامی ترقی اور ملکی استحکام کی سزا دینے کی تیاریاں کررہے ہیں جو کسی بھی طور نہ تو ملک و قوم کے مفاد میں ہے اور نہ ہی دنیا کیلئے امن کیلئے سودمند ثابت ہوگا کیونکہ دہشتگردوں کے خلاف عزم و حوصلے سے سینہ سپر ہوجانے والے کیخلاف غداری کا مقدمہ امن پسندوں کو دیوار سے لگادے گا۔ اور دہشتگردوں کے حوصلے بڑھائے گا۔