کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں جسٹس مقبول باقر کی گاڑی کے قریب بم دھماکے کیخلاف سندھ بار کونسل نے عدالتوں کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔
رہنما سندھ بار کونسل محمود الحسن کا کہنا ہے کہ وہ جسٹس مقبول باقر پر حملے کی بھر پورمذمت کرتے ہیں اور ان پر بم حملے کیخلاف آج سندھ بار کونسل کی جانب سے عدالتوں کا بائیکاٹ کیا جائے گا اور وکلا عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے۔