پرویز مشرف کے معاملے پر پیپلزپارٹی پارلیمنٹ کے ساتھ ہے, شرجیل مین

Sharjeel Man

Sharjeel Man

سندھ (جیوڈیسک) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل مین کہتے ہیں کہ پرویز مشرف کے معاملے پر پیپلز پارٹی پارلیمنٹ کے ساتھ ہے۔ معاملہ بارہ اکتوبر انیس سو ننانوے سے شروع ہونا چاہئے۔

بلاول ہاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ حکومت میں شمولیت کا فیصلہ ایم کیوایم کو کرنا ہے۔ وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ نے بتایا کہ ساجد قریشی کے قتل کی مختلف پہلوں سے تحقیقات کر رہے ہیں۔ ابھی کسی نتیجے پر نہیں پہنچے۔ وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ جس نے بھی غیر آئینی کام کیا سب کے خلاف ایک جیسی کارروائی ہونی چاہئے۔

پرویز مشرف کے معاملے پر پیپلز پارٹی پارلیمنٹ کا ساتھ دے گی۔ کراچی سے متعلق شرجیل میمن نے کہا کراچی کے حالات کبھی آئیڈیل نہیں رہے۔ اگر حالات آئیڈیل ہوتے تو ماضی میں آپریشن نہ ہوتا۔ کراچی میں امن وامان کی صورتحال آج سے نہیں پچیس سال سے خراب ہے۔ وزیر تعلیم سندھ نثار کھوڑو نے کہا کہ مفاہمت کے نتیجے میں آئینی ترامیم پاس ہوئیں ہم نے کبھی سولو فلائٹ کی بات نہیں کی۔