اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ میں این آر او عملدرآمد کیس کی سماعت کے دوران چیئرمین نیب کی تقرری نہ کیے جانے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔ اسلام آباد سپریم کورٹ میں این آر او عملدرآمد کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ حکومت کو کیا مسئلہ ہے، چیئرمین نیب کا تقرر کیوں نہیں کر رہی؟۔ انہوں نے پراسیکیوٹر جنرل نیب کے کے آغا سے استفسار کیا کہ نیب کا چیئرمین نہیں تو اس وقت ادارے کی قانونی حیثیت کیا ہے۔ پراسیکیوٹر جنرل نیب کس کی ہدایت سے عدالت میں پیش ہو رہے ہیں۔ عدالت نے چیئرمین نیب کی تقرری سے متعلق اٹارنی جنرل سے بارہ بجے تک جواب طلب کر لیا۔