فرانس : سابق خاتون اول کارلا برونی کا البم مکمل

France

France

پیرس (جیوڈیسک) فرانس کی سابق خاتون اول کارلا برونی کا چوتھا میوزک البم لٹل فرنچ سونگ ریلیز ہونے کو تیار ہے۔ کارلا برونی پیشہ ور گلوکارہ اور فرانس کے سابق صدر نکولس سارکوزی کی اہلیہ ہیں۔

ان کا پہلا میوزک البم 2003 میں لانچ ہوا تھا۔ کارلا کا شمار فرانس کی مشہور گلوکاراں میں ہوتا ہے۔ وہ اپنی فنی خدمات پر فرانس کا سب سے بڑا میوزک ایوارڈ بھی حاصل کر چکی ہیں۔