بالی وڈ فلم کرش 3” کی نمائش کا حتمی شیڈول جاری

Krish

Krish

ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ کی پہلی سپر ہیرو سائنس فکشن فلم کرش تھری کی نمائش کا حتمی شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ کرش تھری کے پروڈیوسر راکیش روشن نے اعلان کیا ہے۔

فلم چار نومبر کو ریلیز کی جائے گی جبکہ اس کا ٹریلر آٹھ اگست کو فلم چنائی ایکسپریس کی نمائش پر ریلیز ہوگا۔ کرش تھری کے ہیرو ہریتک روشن ہیں۔ کرش تھری 2006 کی بلاک بسٹرکرش کا سیکوئل ہے۔