جنرل کیانی کل سری لنکا روانہ ہوں گے

General Kayani

General Kayani

راولپنڈی (جیوڈیسک) آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی تین روزہ دورے پر آج سری لنکا روانہ ہوں گے۔ راولپنڈی آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی تین روزہ دورے پر کل جمعرات کو سری لنکا روانہ ہوں گے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے۔

کہ آرمی چیف سری لنکا میں قیام کے دوران سری لنکن ہم منصب اور سیکرٹری دفاع سے ملاقاتوں میں دو طرفہ پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کے علاوہ سری لنکن ملٹری اکیڈمی میں ہونے والی پاسنگ آٹ پریڈ کا بھی معائنہ کریں گے۔ آرمی چیف کا یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان جاری باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے اور دو طرفہ تعلقات کو مضبوط کرنے کے لئے مددگار ثابت ہوگا۔