لاہور (جیوڈیسک) پنجاب میں رمضان پیکج کی منظوری دے دی گئی۔ رمضان بازار میں آٹے کے تھیلے پر سو روپے رعایت دی جائے گی۔ وزیراعلی پنجاب کے زیر صدارت اجلاس میں رمضان پیکج کی منظوری دی گئی۔
رمضان المبارک میں چار ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔ پنجاب میں 350 رمضان بازار لگائے جائیں گے جہاں گوشت، گھی، چینی اور دوسری اشیا مارکیٹ سے کم قیمت پر دستیاب ہوں گی۔ اشیا کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے پنجاب کابینہ کمیٹی نگرانی کرے گی۔