گورنر سندھ نے برنس روڈ دھماکے کی رپورٹ طلب کرلی

Governor Sindh

Governor Sindh

کراچی (جیوڈیسک) کراچی گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے برنس روڈ پر دہشت گردی کے واقعہ کی سخت مذمت کی ہے۔ بدھ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق گورنر سندھ نے آئی جی پولیس سے واقعہ کی فوری رپورٹ طلب کرتے ہوئے شہر میں سیکورٹی انتظامات فول پروف بنانے کی ہدایت کی۔

انہوں نے واقعہ میں ملوث عناصر کو گرفت میں لانے کے لئے ہر ممکن ذرائع بروئے کار لانے پر بھی زور دیا۔ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے فوری ریلیف اقدامات کی ہدایت کی اور واقعہ میں جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت، لواحقین کے لئے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔