ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ اداکارہ ودیا بالن کہتی ہیں وہ عمران ہاشمی کے ساتھ مزید فلموں میں کام کی خواہش مند ہیں۔ اپنی نئی فلم گھن چکر کے سیٹ پر ذرائع سے بات کرتے ہوئے ودیا بالن کا کہنا تھا کہ عمران ہاشمی کے ساتھ کام کرنا بہت اچھا تجربہ ہے۔ ڈرٹی پکچر میں انہیں پہلی بار عمران کے مقابل اداکاری کا موقع ملا۔
انہیں یقین ہی نہ تھا کہ وہ جلد کسی اور فلم میں بھی عمران کے ساتھ آئیں گی۔ انہوں نے کہا کہ گھن چکر مختلف انداز کی فلم ہے اور اس میں ان دونوں کے کردار بھی بہت مختلف ہیں۔ گھن چکر کی مرکزی کاسٹ میں عمران ہاشمی اور ودیا بالن شامل ہیں۔ یہ فلم اٹھائیس جون کو ریلیز ہو رہی ہے۔