سانحہ دیامر: گرینڈ جرگے میں دس رکنی عوامی کمیٹی تشکیل دے دی

Tragedy dyamr

Tragedy dyamr

سانحہ بونر نالہ کی تحقیقات کے لیے دیامر گرینڈ جرگے میں دس رکنی عوامی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ کمیٹی سانحہ بومر نالہ کی تحقیقات میں حکومت کی معاونت کرے گی

گلگت بلتستان کے سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر عطا الرحمان، سیکرٹری ٹورازم اور ڈی آئی جی علی شیر کا مشترکہ پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں اس وقت مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے تین سو سینتیس سیاحوں پر مشتمل اڑتیس گروپ موجود ہیں۔ گلگت بلتستان میں سیاحوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے گئے ہیں۔

ہوم سیکرٹری نے بتایا کہ دیامر گرینڈ جرگے سے ساتھ مٹینگ ہوئی ہے۔ جس میں دس رکنی عوامی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ یہ عوامی کمیٹی حکومت کی تحقیقات میں معاونت کرے گی۔ نانگا پربت بیس کیمپ کے علاوہ گلگت بلتستان میں کہیں بھی سیاحتی مقامات سیاحوں کے لیے بند نہیں کیے گئے ہیں۔ غیر ملکی سیاحوں سے متعلق کسی بھی قسم کی معلومات کے لیے انفارمیشن سیل بھی تشکیل دے دیا گیا ہے۔