ایپکا کے زیر اہتمام پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

Protest

Protest

لاہور (جیوڈیسک) ایپکا کے زیر اہتمام کلرکوں اور اساتذہ نے بجٹ میں تنخواہوں میں اضافہ کیلئے پنجاب اسمبلی کے سامنے مظاہرہ کیا۔ اپوزیشن لیڈر محمود الرشید کلرکوں سے اظہار یک جہتی کیلئے مظاہرہ میں شریک ہوئے۔ کلرک اور اساتذہ پنجاب اسمبلی کے سامنے چیئرنگ کراس پر جمع ہو گئے اور انہوں نے تنخواہوں میں صرف دس فیصد اضافہ کئے جانے کے خلاف نعرے بازی کی۔

کلرکوں کا کہنا تھا کہ حکومت انتخابات کے دوران کئے گئے وعدے پورے کرے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے 100 فیصد اضافہ کرے ہاوس رینٹ، کنوینس الاونس میں بھی اضافہ کیاجائے اور کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کیاجائے۔ اپوزیشن لیڈر محمو دالرشید نے کلرکوں سے اظہاریک جہتی کرتے ہوئے کہاکہ تنخواہوں میں اضافہ قلیل ہے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کانہ بڑھنا المیہ ہے۔