تلہ گنگ میں جگہ جگہ غیر قانونی گیس سلنڈر بھرنے کا کام عروج پر

تلہ گنگ : تلہ گنگ میں جگہ جگہ غیر قانونی گیس سلنڈر بھرنے کا کام عروج پر، ناقص سلنڈروں پر چلتی گاڑیاں عوام کے لئے خطرہ بن گئیں۔ تفصیلات کے مطابق تلہ گنگ اور گردو نواح کے علاقوں میں جگہ جگہ غیر قانونی طور پر گیس سلنڈر بھرنے کا کام جاری ہے۔

جبکہ عدالتیں عالیہ کے احکامات کے باوجود انتظامیہ نے ابھی تک اس کانوٹس نہیں لیا۔ علاقے میں چلتی ہوئی ویگنوں، بسوں، ناقص سلنڈر عوام کی جان لے لئے خطرہ بن چکے ہیں ۔شہریوں نے ناقص سلنڈروں کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔