نے کہا ہے کہ ان کے بچے گردہ عطیہ کرنا چاہتے ہیں ضرورت پڑی تو گردہ تبدیل کرا لوں گا۔ عبدالستار ایدھی کی طبعیت گذشتہ چند مہینوں سے خراب ہے۔ گذشتہ روز ان کے گردے فیل ہونے کی خبر یں منظر عام پر آئی، دنیا غمزدہ بھی ہوئی اور دعاگو بھی۔ ان کے دفتر پر وقفے وقفے سے ملنے والے آ رہے ہیں۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے بھی انہیں پھول اور پیغام بھجوایا کہ ایدھی صاحب یورپ میں ہوتے تو انہیں نوبل پرائز مل چکا ہوتا۔
دوسری جانب ایدھی صاحب کی دنیا اعزازات انعامات سے بے نیاز انسانیت کی خدمت کر کے سب کچھ حاصل کر لیتے ہیں ذرا طبعیت سنبھلی نہیں اور انسانیت کی خدمت کا کام دوبارہ شروع کر دیا۔ کہتے ہیں ان کے بچوں اور رشتے داروں نے گردہ دینے کی بات کی ہے۔ ضرورت ہوئی تو پیوند کاری کرا لیں گے۔
ایدھی صاحب کی اہلیہ بلقیس ایدھی نے دنیا نیوز کو بتایا کہ آٹھ مہینوں سے ان کی طبعیت خراب ہے لیکن اپنی بیماری کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے۔ کہتی ہے کہ آج طبعیت دیکھ کر محسوس ہوتا ہیکہ گردوں میں بیٹری لگ گئی ہے۔