کنفیڈریشن کپ فٹبال، سیمی فائنل کیلئے یوراگوئے کی تیاریاں شروع

Football

Football

برازیل (جیوڈیسک) برازیل یورا گوئے کی ٹیم نے کنفیڈریشن کپ فٹبال کے سیمی فائنل کے لیے بھرپور تیاریاں شروع کر دیں۔ فیفا کنفیڈریشن کپ 2013 کا پہلا سیمی فائنل یوراگوئے اور میزبان برازیل کے درمیان کھیلا جائے گا۔ یوراگوئے کے کوچ کا کہنا ہے کہ وہ برازیل کے خلاف اپنی ٹیم کی تیاریوں سے مطمئن ہیں۔

برازیل میگا ایونٹ میں ابتک ناقابل شکست ہے۔ دوسری جانب یوراگوئے تین میں سے دو مقابلے جیتنے میں کامیاب ہوئی جبکہ ایک میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ دوسرا سیمی فائنل اٹلی اور اسپین کے درمیان کھیلا جائے گا۔