جسٹس باقر آپریشن کے بعد وارڈ منتقل ، حالت خطرے سے باہر

Justice Baqir

Justice Baqir

کراچی (جیوڈیسک) برنس روڈ دھماکے میں زخمی ہونے والے جسٹس مقبول باقر کا آپریشن کامیاب ہونے کے بعد وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے۔ جسٹس مقبول باقرآج صبح ہونے والے دھماکے میں زخمی ہو گئے تھے، دھماکے کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق جبکہ 8 افراد زخمی جنہیں فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

جنہیں طبی امداد کے بعد نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا، زخمیوں میں تمام کی حالت خطرے سے باہر ہے،زخمیوں میں شدید زخمی ہونے والے جسٹس مقبول باقر کو نجی اسپتال میںآ پریشن کرنے کے بعد رکیوری روم میں رکھا گیا۔

جس کے بعد انہیں وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے، اسپتال ذرائع کے مطابق جسٹس باقر کو سر اور ٹانگیوں میں شدید چوٹیں آئیں، ڈاکٹروں کے مطابق انہیں صحتیاب ہونے میں 2 ہفتے لگیں گے۔