کرکٹر محمد آصف کے ساتھ ہونے والی ڈکیتی جھوٹی ثابت

Mohammad Asif

Mohammad Asif

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں کرکٹر محمد آصف کے ساتھ ہونے والی ڈکیتی جھوٹی ثابت ہوئی اور واقعہ باہمی جھگڑے کا شاخسانہ نکلاپولیس کے مطابق کرکٹر محمدآصف نے پولیس کو یہ اطلاع دی تھی کہ ایئرپورٹ سے گھر واپسی پر ڈاکو ان سے 90 ہزار روپے۔

قیمتی گھڑی اور موبائل لوٹ کر فرار ہو گئے۔ پولیس حکام نے دعوی کیا ہے کہ تحقیقات پر پتہ چلا کہ خود آصف کے خلاف ایک نجی ریسٹورنٹ کے مالک نے متعلقہ تھانے میں درخواست دے رکھی ہے کہ کرکٹر محمد آصف نے گذشتہ روز ریسٹورنٹ میں توڑ پھوڑ کی جس پر ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔