ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ میں دفاعی چیمپئن راجر فیڈرر دوسرے رانڈ میں اپ سیٹ شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے جبکہ ثانیہ مرزا نے ویمن ڈبلز کے دوسرے رانڈ میں جگہ بنا لی۔
ٹینس سیزن کے تیسرے گرینڈ سلیم میں عالمی نمبر تین ماریہ شراپوا دوسرے رانڈ میں ہار کر اپنا سفر ختم کر بیٹھیں۔ انجری کا شکار ماریہ شراپوا کو پرتگال کی غیر معروف کھلاڑی سے اسٹریٹ سیٹ میں اپ سیٹ شکست ہوئی۔ میچ کا اسکور چھ تین اور چھ چار رہا۔ ڈینش ٹینس اسٹار کیرولین وزنیاکی کو بھی شکست کی کڑوی گولی نگلنا پڑی، وہ چھ دو اور چھ دو سے ہار کر باہر ہو گئیں۔
مردوں کے سنگل مقابلوں میں عالمی نمبر ٹو اینڈی مرے نے تائیوان کے ین سن کو زیر کر کے تیسرے رانڈ میں جگہ بنا لی، ان کی شاندار فتح کا اسکور چھ تین، چھ تین اور سات پانچ رہا۔ ادھر فرانسیسی کھلاڑی جوویلفریڈ سونگا دوسرے رانڈ میں انجری کا شکار ہو کر شکست کھا بیٹھے۔ بھارتی ٹینس کوئین ثانیہ مرزا ویمن ڈبلز نے پہلے رانڈ میں فاتحانہ آغاز کر لیا۔ انہوں نے اپنی پارٹنر امریکی کھلاڑی لیزل ہوبر کے ہمراہ چیک ری پبلکن ٹیم دو ایک سے چیت کر دیا۔