لاہور: جنوبی چھانی میں پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، دوسرا فرار

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہورکے علاقے جنوبی چھانی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرا فرار ہو گیا۔

کینٹ فیز 8 میں ایک شہری مبشر سے موبائل چھیننے کے بعد دو ڈاکو فرار ہو رہے تھے کہ پولیس سے سامنا ہو گیا اور فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو مارا گیا جبکہ دوسرا فرار ہو گیا۔

مرنے والے ڈاکو کی شناخت نہیں ہو سکی تاہم اسکی لاش مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہے۔ پولیس نے فرار ہونے والے ڈاکو کی تلاش شروع کر دی ہے۔۔