پاکستان بار کونسل کا مقبول باقر پر حملے کیخلاف جمعرات کو ہڑتال کا اعلان

Pakistan Bar Council

Pakistan Bar Council

پاکستان بار کونسل نے جسٹس مقبول باقر پر دہشت گرد حملے کیخلاف جمعرات کو ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کر دیا، عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔ کراچی برنس روڈ پر جس وقت دھماکا ہوا سندھ ہائی کورٹ اور ماتحت عدالتوں میں ججز اور وکلا کی آمد جاری تھی۔ سائلین بھی پہنچ رہے تھے

۔ جسٹس مقبول باقر پرحملے کی اطلاع آنے پر عدالتی سرگرمیاں معطل اور مقدمات کی سماعت ملتوی کردی گئی۔ سندھ بار کونسل کے اعلان کے بعد کراچی اور ملیر بار سمیت صوبے بھر کی عدالتوں میں احتجاجا کام بند کردیا گیا۔

وکیل رہنما محمود الحسن کا کہنا تھا سیکیورٹی تھریڈز ہونے کے باوجود جسٹس مقبول بلٹ پروف گاڑی نہیں دی گئی۔ پنجاب، خیبر پختون خوا اور بلوچستان بار کونسلز نے بھی جسٹس مقبول باقر پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے جمعرات کو عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے۔