اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد میں زرعی زمینوں پرفارم ہاسز کی تعمیر سے متعلو مقدمے کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں عدالتی بینچ نے کی۔اعلی عدالت نے نیزرعی فارمز پررہائش گاہوں کی تعمیر کرنیوالوں کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے مزید تعمیرات پر پابندی عائد کردی۔
چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل کو کہا آپ حکومت سے ہدایت لیں کہ وہ ان تعمیرات کو استثنی دینا چاہتی ہے یا نہیں، اور ماسٹر پلان میں تبدیلی کے حوالے سے وفاقی حکومت کا موقف پیش کریں۔اٹارنی جنرل نے بیان میں کہا زیادہ رقبے پر تعمیر کرنے کی اجازت دینا سی ڈی اے کی غلطی تھی، چاہے آسمان گر پڑے خواہش ہے عدالت انصاف کرے۔مزید سماعت دو ہفتے کے لئے ملتوی کردی گئی۔