کیون رڈ آسٹریلیا کے نئے وزیرِاعظم بن گئے

Kevin Rudd

Kevin Rudd

کینبرا (جیوڈیسک) آسٹریلیا میں لیبر پارٹی کے سابق رہنما کیون رڈ نے ملک کے نئے وزیرِ اعظم کا حلف اٹھا لیا۔ آسٹریلیا میں لیبر پارٹی کے سابق رہنما کیون رڈ نے ملک کے نئے وزیرِ اعظم کا حلف اٹھا لیا ہے۔ کیون رڈ نے پارٹی کی قیادت کے لیے ہونے والے انتخاب میں سابق وزیراعظم جولیا گیلارڈ کو شکست دی تھی۔

آسٹریلیا کے نئے وزیرِاعظم نے اپنی کامیابی کے بعد ایک نیوز کانفرنس میں جولیا گیلارڈ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے وزیرِاعظم کی حیثیت سے برے حالات کے باوجود کافی کامیابی حاصل کی۔ اس شکست کے بعد فورا جولیا گیلارڈ نے وزارتِ عظمی کے عہدے سے استعفی دیتے ہوئے سیاست چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

خیال رہے کہ آسٹریلیا میں آئندہ ستمبر میں عام انتخابات ہونے والے ہیں اور مختلف جائزوں سے یہ پتہ چلتا ہے کہ انتخابات میں لیبر پارٹی کو شکست ہونے والی ہے۔ آسٹریلین ووٹرز میں جولیا گیلارڈ کے مقابلے کیون رڈ زیادہ مقبول ہیں اور بعض حلقوں کا خیال ہے۔

کیون رڈ کی قیادت میں پارٹی انتخابات میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ 2010 میں پارٹی کی قیادت سنبھالنے کے بعد سے جولیا گیلارڈ کے لیے یہ تیسرا ٹیسٹ تھا۔ اس سے پہلے انھوں نے 2010 میں اسی طرح کے پارٹی قیادت کے انتخاب میں کیون رڈ کو شکست دی تھی۔