پشاور (جیوڈیسک) پشاور کی کارخانو مارکیٹ میں ایس ایچ او میرا جان کے قتل کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کر لی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق حملہ آورورں کی تعداد 8 سے 9 تھی، جو چار موٹر سائیکلوں پر سوار تھے۔ حملہ آوروں کا ہدف نیٹو کنٹینرز کا قافلہ تھا۔ جس کیلئے شرپسندوں نے کارخانو مارکیٹ میں جمرود روڈ بلاک کی۔ ایس ایچ او کا گن مین جونہی روڈ کھلوانے کیلئے آگے بڑھا۔
شرپسندوں نے ایس ایچ کی گاڑی پر کلاشنکوفوں سے فائرنگ کی، جس سے ایس ایچ او میرا جان موقع پرجاں بحق جبکہ گن مین اور ڈرائیور زخمی ہوئے۔ فائرنگ سے تین مقامی افراد بھی زخمی ہوئے۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آور بھی زخمی ہوا۔ فائرنگ کے بعد شرپسند ریگی کے علاقہ میں روپوش ہوئے۔