اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی حکومت نے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کے لیے ایف آئی اے کے چار افسروں پر مشتمل تحقیقاتی کمیٹی بنا دی۔ وزیر داخلہ چودھری نثار نے قومی اسمبلی میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ کمیٹی 3 نومبر کے اقدامات کی تحقیقات کر کے جلد رپورٹ پیش کرے گی۔
انہوں نے بتایا کہ کمیٹی میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے خالد قریشی، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل اعظم خان، ڈائریکٹر ایف آئی اے حسین اصغر اور ڈائریکٹر ایف آئی اے مقصود الحسن بھی شامل ہیں۔