دبئی میں دو روزہ پاک امریکہ انویسٹمنٹ کانفرنس بدھ کو ختم ہوگئی

Conference

Conference

پاکستان میں امریکی اور عرب امارات کی سرمایہ کاری میں اضافے کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔ کانفرنس میں امریکی اور متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اطلاعات کے مطابق کانفرنس میں اماراتی اور امریکی کمپنیوں نے پاکستان میں بیس کروڑ ڈالر کی نئی سرمایہ کاری کرنے کا عندیہ دیا ہے۔کانفرنس میں پاکستانی وفد کی نمائندگی وزیر خزانہ اسحق ڈار جبکہ امریکی وفد کی قیادت امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے کی۔

کانفرنس کے آخری روز وزیر نجکاری خرم دستگیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی اور اماراتی کمپنیوں کے نمائندوں کی کانفرنس میں نمایاں شرکت پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری کو بڑھاوا دے گی۔ ساٹ خرم دستگیر اس سے قبل امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے کہا تھا کہ خراب امن و امان کی صورتحال پاکستانی معیشت کے لئے ایک بڑا مسئلہ ہے ۔

تاہم پاکستان ایک بہت بڑی مارکیٹ ہے اور وہاں سرمایہ کاری کے وافر مواقع موجود ہیں ساٹ رچرڈ اولسن سرمایہ کاری کے حوالے سے ہونے والی یہ کانفرنس بدھ کے روز اختتام پذیر ہوگئی جس میں پاکستان کے چوٹی کے وزرا نے شرکت کی۔