انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی سالانہ کانفرنس لندن میں شروع

International

International

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی سالانہ کانفرنس لندن میں شروع ہو گئی ہے۔ پاکستان کی نمائندگی عبوری چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کر رہے ہیں۔ لندن میں منگل سے شروع ہونے والی آئی سی سی سالانہ کانفرنس کے ابتدائی مرحلے میں ایسوسی ایٹ اور الحاق شدہ ممبران کی میٹنگ ہوئی۔

آئی سی سی کی بورڈ میٹنگ میں پاکستان کی نمائندگی پی سی بی کے عبوری چیئرمین نجم سیٹھی کررہے ہیں۔ یہ میٹنگ جمعے سے ہفتے تک جاری رہیگی۔ اجلاس کے ایجنڈے میں افغانستان کی کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے الحاق دینے کی درخواست کی جائیگی۔ اجلاس کے دوران اینٹی کرپشن اینڈ سیکیورٹی یونٹ سالانہ رپورٹ پیش کریگا۔ کرکٹ کے ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے حوالے سے معاملات بھی زیر بحث آئیں گے۔