فتح اور شکست ہی انسانی زندگی میں جستجو پیدا کرتی ہے، علم و تحقیق کے ساتھ صحت مند غیر نصابی سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے گا، ڈاکٹر سلمان فریدی
Posted on June 27, 2013 By Tahir Webmaster کراچی
کراچی : لیاقت نیشنل ہسپتال و میڈیکل کالج کے زیر اہتمام منعقد ہ پہلا انٹر ڈیپارٹمنٹل کرکٹ ٹورنامنٹ کا اعزاز ایڈمن اسٹرائیکر نے اپنے نام کرلیا فائنل میچ میں لیاقت نیشنل کالج آف نرسنگ کو3رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ،دونوں ٹیموں نے فائنل میں میں نہایت شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا فائنل میچ میں ٹاس جیت کر ایڈمن اسٹرائیکر نے پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے مقررہ اور میں 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر 99 رنز اسکور کئے جبکہ مذکورہ اسکور کے تعاقب میں مقررہ اوورز کے دوران لیاقت نیشنل کالج آف نرسنگ اپنے 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 97 رنز اسکور کرنے میں کامیاب ہو سکی۔
پہلا انٹر ڈیپارٹمنٹل کرکٹ ٹورنامنٹ 2013 ء کے تمام میچز لیاقت نیشنل ہسپتال اسپورٹس گرائونڈ میں کھیلا گیا ٹورنامنٹ 18 مئی تا 26 جون 2013ء تک جاری رہا ٹورنامنٹ میں 36 انٹر ڈپارٹمنٹل کرکٹ ٹیموں نے حصہ لیا۔ فائنل میچ کے اختتام پر منعقدہ تقسیم اسناد کی پر وقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی لیاقت نیشنل ہسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر سلمان فریدی نے فتح اور شکست انسانی زندگی میں جستجو پیدا کرتی ہے۔
لیاقت نیشنل ہسپتال ومیڈیکل کالج علم و تحقیق کے ساتھ صحت مندانہ غیر نصابی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے کوشاں ہے انہوں نے اعلان کیا کہ لیاقت نیشنل ہسپتال اسپورٹس گرائونڈ کو عالمی معیار کا اسٹیڈیم بنا یا جائے گا اس گرائونڈ پر کرکٹ کے علاوہ ہاکی ،فٹ بال ٹورنامنٹ کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔ تقریب میں لیاقت نیشنل میڈیکل کالج کراچی کے پرنسپل اینڈ ڈین پروفیسر ڈاکٹر امیر علی شورو، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن بریگیڈر (ریٹائرڈ) سید نسیم احمد ،اور دیگر شعبوں کے منتظمین بھی موجود تھے۔
ڈاکٹر سلمان فریدی نے اعلان کیا اسپورٹس کمیٹی لیاقت نیشنل کالج کے تعاون سے بہت جلد ٹیبل ٹینس، نیٹ بال اور اسکواش کورٹ بھی قائم کئے جائیں گے اس موقع پر انہوں نے ٹورنامنٹ کے انعقاد پر ٹورنامنٹ آرگنائزنگ کمیٹی ھسپتال وکالج انتظامیہ کی کاوشوں کو سرا ہا ڈاکٹر سلمان فریدی نے ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم ایڈمن اسٹرائیکرکے کپتان ڈاکٹرہارون میمن کو وننگ اور رنر اَپ ٹیم لیاقت نیشنل کالج آف نرسنگ کے کپتان کو ٹرافی پیش کرتے ہوئے دلی مبارکباد دی اس موقع پر شائقین کرکٹ، لیاقت نیشنل ہسپتال و کالج کے طلباء و طالبات ،ملازمین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔