ٹی ایم او گجرات اور ایڈمنسٹریٹر سمیر احمد سید کی خصوصی ہدایت پر شہر بھر کے نالوں کا صفائی کا کام ہنگامی بنیادوں پر شروع کر دیا : نصر اللہ کنگ

گجرات : ٹی ایم اے گجرات کے چیف سینٹری انسپکٹر چوہدری نصر اللہ کنگ نے کہا ہے کہ ٹی ایم او گجرات اور ایڈمنسٹریٹر بلدیہ گجرات سمیر احمد سید کی خصوصی ہدایت پر شہر بھر کے نالوں کا صفائی کا کام ہنگامی بنیادوں پر شروع کر دیا ہے تاکہ آنے والے برسات کے دنوں میں مشکلات پیش نہ آسکیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹی ایم اے گجرات کا عملہ دن رات نالوں کی صفائی اور سوریج کی صفائی کیلئے کام کر رہا ہے تاکہ نکاسی آب کا نظام بہتر ہو سکے انہوں نے مزید کہا کہ گجرات شہر میں نالوں کی صفائی کے سلسلہ میں تین زون میں تقسیم کیا گیا ہے تاکہ صفائی کے نظام کو بہتر بنایا جا سکے اس سلسلہ میں چیف آفیسر ٹی ایم اے چوہدری فیاض احمد کی نگرانی میں ٹی ایم اے گجرات کا عملہ نالوں کی صفائی میں مصروف عمل ہے۔