اسلام آباد (جیوڈیسک) نانگا پربت میں دہشت گردی کانشانہ بننے والے غیرملکی کوہ پیماوں کی لاشیں بھیجنے کا کام آج سے شروع ہو گا۔ وزارت خارجہ کے ذرائع نے بتایا کہ متعلقہ ممالک کی جانب سے پروازوں کی کلئیرنس کا انتظار ہے۔
پٹرولیم کے وزیر مملکت جام کمال خان لاشوں کے ساتھ چین جائیں گے جبکہ وزارت خارجہ کے ڈی جی یورپ ڈاکٹر سعید یوکرائن اور مشرقی یورپی ممالک کے کوہ پیماوں کی لاشیں لے جائیں گے۔