ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ نے کہا ہے کہ میں دوسروں کے ساتھ مقابلے کی بجائے اپنے کام پر توجہ رکھتا ہوں۔ فلم لٹیرا کی پروموشن تقریب میں شرکت کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے رنویر نے کہا کہ میں مقابلے پر یقین نہیں رکھتا لوگ شاہد مجھے دوسروں سے کمپیئر کرتے ہوں گے۔
تاہم میں کسی سے مقابلہ نہیں کرتا بلکہ اپنے کام پر توجہ رکھتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں کرداروں سے بہت محبت کرتا ہوں کیونکہ بہت ہی رومانٹک ہوں تاہم فلموں میں ہمیشہ مجھے اس کے برعکس کردار دیئے جاتے ہیں۔