فلم کرش 3 میں سپر ویمن کے روپ میں نظر آوں گی، کنگنار ناوت

Kngnarnaut

Kngnarnaut

ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ کی سپر ہیرو سیریز کی فلم کرش تھری دیوالی پر ریلیز ہو گی۔ اداکارہ کنگنارناوت کا دعوی ہے کہ فلم میں وہ سپرویمن کے روپ میں نظر آئیں گی۔ فلمساز وہدایتکار راکیش روشن نے اعلان کیاہے کہ ان کی سائنس فکشن مووی کرش 3 اتوارتین نومبرکے بجائے پیر چار نومبر کو ہندووں کے نئے سال پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

فلم میں ایک بارپھر ریتھک روشن سپر ہیرو کے روپ میں جلوہ گر ہور ہے ہیں۔کرش تھری کی ہیروئن تو پریانکا چوپڑا ہیں لیکن اداکارہ کنگنار ناوت کادعوی ہے کہ وہ فلم کی سپرویمن ہیں۔ ان کا کردا ایلین، سپر ویمن، ٹام ریڈر اور کیٹ ویمن قسم کاہے۔ماردھاڑسے بھر پور کرش تھری میں ان کے ایکشن دیکھنے سے تعلق رکھتے ہیں۔