کراچی : سندھ ہائی کورٹ کے جج پر حملہ، وکلا کی ہڑتال

Lawyers

Lawyers

کراچی (جیوڈیسک) گزشتہ روز کراچی کے علاقے برنس روڈ میں دھماکے کے نتیجے میں سندھ ہائی کورٹ کے جج جسٹس مقبول باقر شدید زخمی ہوگئے جبکہ اس واقعےمیں 9 افراد جاں بحق ہوئے تھے جس کے باعث آج وکلا کی جانب سے ہڑتال کی جارہی ہے۔

علاوہ ازیں کراچی حملے کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں وکلا کا عدالتی بائیکاٹ کراچی میں سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس مقبول باقر پر قاتلانہ حملے کے خلاف پاکستان بار کونسل کی کال پر خیبر پختونخوا بار کونسل کے وکلا نے عدالتوں سے مکمل بائیکاٹ کیا کوئی وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوا