ممبئی (جیوڈیسک) امیتابھ بچن کی نئی فلم ستیا گراہا کی تشہیری تقریب ممبئی میں ہوئی جس میں فلم سے وابستہ تمام لوگوں نے شرکت کی۔ ستیا گراہا بدعنوانی کے خلاف متوسط طبقے کی جدوجہد پربنائی گئی فلم ہے۔ فلم میں عام لوگوں کو سٹیٹس کو کے سامنے بہادری سے ڈٹ جاتے دکھایا گیا ہے۔
ستیاگراہا کی مرکزی کاسٹ میں امیتابھ بچن، اجے دیوگن، ارجن رام پال، کرینہ کپور اور امرتا را شامل ہیں۔ تیئس اگست کو ریلیز ہونے والی اس فلم کی تشہیری تقریب ممبئی میں ہوئی جس میں امیتابھ سمیت فلم کی کاسٹ اور بالی وڈ شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔