اسلام آباد (جیوڈیسک) قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ سوئس کیس دوبارہ کھولا جا رہا ہے،حکومت کی برداشت ختم ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سوئس کیس دوبارہ کھولا جا رہا ہے۔
حکومت کی برداشت ختم ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔اس کیس میں سزا عدالت نے خود ختم کی اورنواز شریف نے اس کیس میں خود معذرت کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ساتھ چلنا ہے تو ماضی کی غلطیوں کو بھلا کر آگے بڑھنا ہو گا۔
پرویز مشرف کا معاملہ اس لیے نہیں اٹھایا کہ فوج کے وقار کو داو پر نہیں لگانا چاہتے تھے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ سوئس کیس لیگل کیس ہے، سپریم کورٹ کو نوٹس لینے کا ہم نے نہیں کہا۔ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کو کیسز سے متعلق معذرت نہیں کی گئی۔